شریف اکیڈمی جرمنی کے چیف ایگزیکو شفیق مراد کو ’’امن ایوارڈ 2014ء‘‘ دینے کا فیصلہ شریف

لاہور کے صحافتی گروپ ’’منورِجہاں‘‘کی جانب سے یہ ایوارڈ 22 مارچ بروز ہفتہ ایک شاندار تقریب میں دیا جائے گا

شفیق مراد کی پاکستان میں عدم موجودگی کے باعث امن ایوارڈ اکیڈمی کے ڈائریکٹرپاکستان ولایت احمد فاروقی وصول کریں گےڈائریکٹر میڈیا شریف اکیڈمی جرمنی؍نمائندہ اپنا انٹر نیشنل لاہور کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں فروغِ علم و ادب اور سماجی ترقی کے لئے سرگرم عمل حاجی شریف احمد ایجوکیشنل اینڈلٹریری اکیڈمی جرمنی کے چیف ایگزیکٹو ممتاز شاعر اور سماجی رہنما شفیق مراد کو ان کی فروغِ علم وادب اور دنیا بھر میں امن کے قیام کے لئے دی جانے والی خدمات کے اعتراف میں لاہور کے صحافتی گروپ ہفت روزہ ’’منورِ جہاں ‘‘ کی جانب سے ’’امن ایوارڈ 2014ء‘‘دینے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔سالانہ ایوارڈ کی یہ تقریب عنایت میرج ہال مرغزار کالونی ملتان روڈ لاہور میں22 مارچ بروز ہفتہ شام 6بجے منعقد ہوگی ۔تقریب کی صدارت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری محمد افضل کریں گے جبکہ چیف گیسٹ مہر محمود احمد ہوں گے۔ سالانہ ایوارڈ تقریب میں ممتاز سماجی شخصیت اور راحت ویلفیئر فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن مسز راحت بطور گیسٹ آف آنرشرکت کریں گی۔ امن ایوارڈ تقریب میں سید تنویر بخاری،پروفیسر ایم ۔ اے امید شریف اکیڈمی جرمنی کے ڈائریکٹر پاکستان ولایت احمد فاروقی اور سردارخضر حیات ڈوگر بطور مہمان تشریف لائیں گے امن ایورڈ ایوارڈ پروگرام کے آرگنائزرحاجی محمد ارشد محمود گجر ہوں گے۔ شریف اکیڈمی جرمنی کے چیف ایگزیکٹو شفیق مراد کے فرینکفرٹ (جرمنی) میں ہونے کی بناپر ان کا امن ایوارڈ اکیڈمی کے ڈائریکٹر پاکستان ولایت احمد فاروقی وصول کریں گے۔امن ایوارڈ دینے کے فیصلہ کو شریف اکیڈمی جرمنی کے چیف ایگزیکٹو ، جملہ ڈائریکٹرز اورممبران نے ہفت روزہ ’’منورِ جہاں ‘‘ کی کاوش کو بے حد سراہا اور اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔

Comments   

0 #1 Muzamil 2014-04-04 15:06
Nice
Quote

Add comment


Security code
Refresh